ڈیجی کھاتہ کے ڈیجی کیش اکاؤنٹ ریجسٹریشن اور استعمال کے شرائط و ضوابط

  • ڈیجی کیش میں اکاؤنٹ ریجسٹر کرنے کے لئے تمام افراد کو مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط کو پڑھنا، سمجھنا اور قبول کرنا ھو گا۔
  • ڈیجی کھاتہ میں ڈیجی کیش اکاؤنٹ ہولڈر بننے کے لئے ایک فرد یا زیادہ افراد کو اپنے ذاتی معلومات جیسے موبائل نمبر اور کاروبار کے نام کی تفصیلات فراہم کرنا ہو گی۔
  • ڈیجی کیش میں اکاؤنٹ کھولنے پر فرد/ افراد کو بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔
  • ڈیجی کیش یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وہ بغیر وجہ بتائے اکاؤنٹ ہولڈر کے ساتھ کسی بھی کسی کے تعلق کو ختم کر دے۔
  • ڈیجی کیش یہ حق محفوظ رکھتا کہ وہ بغیروجہ بتائے اکاؤنٹ ہولڈر کے اکاؤنٹ کی تفتیش کروائے، جب بھی ڈیجی کیش کو یہ معلومات درکار ہوں گی تو فرد/ افراد اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ وہ تعاون کرے گا۔
  • ڈیجی کیش اس بات کا خیال رکھے گا کہ اکاؤنٹ میں آنے والی رقوم اور جانے والی رقوم کی صحیح اینٹری ہو رہی ہے۔
  • اکاؤنٹ ہولڈر اپنی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات ایپلیکیشن پر بھی دیکھ سکتا ہے اور پی ڈی ایف میں ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتا ہے۔
  • انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی کٹوتی رائج قوانین کے مطابق ہوگی۔
  • انفرادی اکاؤنٹ ہولڈر کی موت واقع ہونے کی صورت میں ڈیجی کیش اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے یا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا جب تک مستند عدالت سے جاری کردہ سیکسیشن سرٹیفیکیٹ نہ پیش کیا جائے۔

ڈیجی کیش میں ریجسٹریشن اور استعمال کا طریقہ کار

  • ڈیجی کیش کے ذریئعے ایزی لوڈ ریٹیلر بننے کے لئے آپ کو ڈیجی کیش میں اکاؤنٹ ریجسٹر کروانا ہو گا۔
  • آپ کے پاس ایک فعال سِم یا موبائل فون کا ہونا ضروری ہے۔
  • سروس ریجسٹریشن کے ٹائم پر آپ کو 4 عدد ڈیجی کھاتہ پِن کا انتخاب کرنا ہو گا تاکہ ریجسٹرڈ ڈیجی کیش اکاؤنٹ کے ذرئیعے کی گئی ٹرانزیکیشنز کی سند رہے اور ٹرانزیکشنز محفوظ ہوں۔
  • اپنی پِن کوڈ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کوئی بھی ایسا پِن کوڈ نہ منتخب کریں جس کا با آسانی اندازہ لگایا جا سکے جیسے ایک ہی عدد کا 4 مرتبہ استعمال۔
  • یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ڈیجی کیش پِن کی حفاظت کریں اور اس کو کسی پر ظاہر نہ کریں۔
  • اگر کوئی آپ کا موبائل فون اور پِن کوڈ استعمال کرتے ہوئے ٹرانزیکشن کی درخواست کرتا ہے تو اس کو آپ کی جانب سے ہی سمجھا جائے گا اور ٹرانزیکشن کی تکمیل کی جائے گی جب تک ہمیں مطلع کر کے اکاؤنٹ کو بند نہیں کروایا جاتا۔ اس صورت میں ہونے والی تمام ٹرانزیکشنز کی ذمہ داری آپ کی ہو گی۔
  • آپ کی سِم یا فون بند ہونے کی صورت میں آپ اس سروس کو استعمال نہیں کر سکیں گے لیکن ہمارے پاس آپ کا اکاؤنٹ فعال ہو گا۔
  • اگر آپ کو لگے کہ کوئی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئی ہے تو آپ فوری طور ہمارے کال سینٹر پر رابطہ کر کے اس کی اطلاع دیں۔
  • ڈیجی کیش ٹیم آپ سے رابطہ کے لئے آپ کا فراہم کیا گیا موبائل نمبر پر رابطہ کرے گی۔
  • آپ کا موبائل فون یا سِم چوری ہونے کی صورت میں آپ کو فورا ہمارے کال سینٹرپر کال کر کےاطلاع دینا ہو گی تاکہ ہم آپ کا ڈیجی کیش اکاؤنٹ بلوک کر سکیں اور ہم اس بات کو یقنی بنائیں کہ چوری شُدہ فون یا سِم سے کوئی آپ کا اکاؤنٹ استعمال نہ کرے۔ اطلاع نہ کرنے کی صورت میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کی ذمہ داری کمپنی کی نہیں ہو گی۔

فیس اور اخراجات

  • ڈیجی کیش اکاؤنٹ کھلوانے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ سروس فیس کے حوالے سے تبدیلی کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے جس کی معلومات آپ کال سینٹر پر کال کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔
  • یہ اکاونٹ ہولڈر کی ذمہ داری ہے کہ وہ سروس فیس اور ٹیکس کی جدید معلومات سے آگاہ ہوں۔
  • سروس کے استعمال پر آپ ڈیجی کھاتہ کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ ٹیکس کے ضمن میں آپ کے اکاؤنٹ سے رقم ڈیبٹ کر لی جائے۔
  • ٹیکس کی کٹوتی، موجودہ ٹیکسز کی حساب سے لاگو ہوں گے۔
  • پیسوں کی ادآئیگی یا کٹوتی صرف آپ کے لنک کئے گئے اکاؤنٹ سے ہوگی۔ اس حوالے سے کسی بھی تیسرے فریک کی شمولیت اور رقم کی لین دین کی ذمہ داری کمپنی کی نہیں ہو گی۔
  • آپ کے ہر کسٹمر ایزی لوڈ ٹرانزیکشن پر1.5% کمشؔن فراہم کیا جا رہا ہے (ٹیکس کی کٹوتی کے بعد)۔ یہ کمشن کبھی بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ڈیجی کیش ریٹیلرز کا اقرار نامہ

  • میں رضامندی ظاہر کرتا/کرتی ہیں کہ ان شرائط و ضوابط اور ڈیجی کھاتہ کی جانب سے وقتا' فوقتا' کی گئی تبدیلیوں، اظافوں اور ترامیم کی تکمیل کروں گا اور انکا پابند ہوگا/ ہوگی۔ میں تصدیق کرتا/کرتی ہوں کہ میں نے ڈیجی کیش اکاؤنٹ کھولنے اور استعمال کرنے سے مطابق تمام شرائط و ضوابط پڑھ کر سمجھ لئے ہیں اور انہیں قبول کر لیا ہے۔